بھارت میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا ،ایک ہی روز میں 10ہزار نئے کیسز رپورٹ

 

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے کیلئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
بھارت میں فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان میں کووڈ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اگلے 10-12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے تاہم اس کے بعد انفیکشن کم ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More