ماسکو (پاک ترک نیوز)
ڈون باس پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے اگلے مرحلے میں کریمیا کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔اور اب تو کیف میں بھی کھل کر ایسے دور رس منصوبوں کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز وفاقی اسمبلی سے اپنے اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں انکشاف کیا کہ وہ لوگ جو ڈونیٹسک پر، ڈون باس اور لوگانسک پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ واضح طور پر سمجھ گئے تھے کہ کریمیا اور سیواسٹوپول اگلا ہدف ہوں گے۔ ہم یہ بھی جانتے اور سمجھتے تھے۔ اور اب کیف بھی کھل کر ایسے دور رس منصوبوں کے بارے میں باتیں کر رہا ہے۔مگر وہ جانتے ہیں ہم روس کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔