استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں فراڈ اور دھرکہ دہی کے جرم میں کرپٹو ایکسچینج کے مالک کو 11 ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
29 سالہ فاروق فتح اوزر 2021 میں اپنی ’ تھوڈیکس ایکسچینج ‘ کے اچانک گرنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اثاثے لے کر البانیہ فرار ہو گیا تھا، اسے گزشتہ برس انٹرپول کے وارنٹ پر گرفتار کرکے ترک حکام کے حوالے کیا گیا۔
فاروق فتح اوزر کا عدالت میں کہنا تھا کہ اگر میرا ارادہ مجرمانہ ہوتا تو میں شوقیہ طور پر کام نہ کرتا، میں اتنا ہوشیار ہوں کہ زمین پر کسی بھی ادارے کی قیادت کر سکتا ہوں۔
استغاثہ نے اوزر کو 40,562 سال قید کی سزا سنانے کی اپیل کی تھی۔ استنبول میں ہونے والے ٹرائل میں ملزم کی بہن سیراپ اور بھائی گوون کو بھی انہی الزامات میں قصوروار پایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں 2004 میں سزائے موت کے خاتمے کے بعد سے اس طرح کی غیر معمولی قید کی سزائیں عام ہیں۔