شکر گڑھ (پاک ترک نیوز) پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو شکر گڑھ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
دانیال عزیز کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔
دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر نے بتایا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
مہناز اکبر عزیز نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔
واضح رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے مبمر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم ، الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔