ایتھنز (پاک ترک نیوز)
یونانی حکام جا ن لیوا ٹرین حاثے کی وجوہات کی تلاش میںہیں کیونکہ لاریسا شہر کے قریب پیش آنے ولے ٹرین حادثےمیں مرنے والوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔
یونانی فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ریسکیو عملے نے پوری رات زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام کیا ہے۔ لیکن اب کسی زندہ ملنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ وقت ہمارے ساتھ نہیں ہے۔
یہ حادثہ منگل کو دیر گئے اس وقت پیش آیا جب لاریسا کے باہر ایک سرنگ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ نتیجتاً دو بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں ۔جبکہ تیسری میں آگ لگ گئی، جس سے لوگ اندر پھنس گئے۔
جائے وقوعہ پر موجود امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنی شدت کی تباہی کا سامنا نہیں کیا۔کئی لاشیں شناخت سے باہر جل چکی تھیں اور کچھ مسافروں کی لاشوں کے اعضاء سے شناخت کی جا رہی ہے۔متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔
یونان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک حادثے پر اُن کو صدمہ پہنچا ہے اور وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب یونانی وزیر اعظم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے۔
وزیر اعظم نے حادثے کی تحقیقات، ملکی سطح پر تین روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں کرنے کا بھی اعلان کیا۔