اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان خان نیازی کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
حسان نیازی کو کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت پیش کیا گیا، حسان نیازی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی ملزم کا معلوم ہوگیا ہے لیکن پسٹل اور گاڑی برآمد کرنی ہے، پولیس نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔