ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس رکن اسمبلی اسلم بھوتانی کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ہوا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر خصوصی کمیٹی نے تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اجلاس میں چیئرمن کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے سے متعلق فیصلے کرکے ایوان کو آگاہ کرے گی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم نثار کی آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب کو کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس سلسلے میں اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آکر معاملے پر مؤقف دے سکتے ہیں، دوران اجلاس نجم ثاقب کو پہلے بلایا جائے یا ایف آئی اے تحقیقات کے بعد، اس حوالے سے کمیٹی ارکان تقسیم کا شکار ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More