کراچی ( پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں اونچی اڑان کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8روپے 37پیسے سستا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گرنے کے بعد 276 روپے 72 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر چلی گئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 285 روپے 9 پیسے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 290 میں فروخت ہو رہا تھا۔