افغانستان سے شکست ،کپتان شاداب خان وضاحتیں پیش کرنے لگے

 

شارجہ (پاک ترک نیوز) افغانستان سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ شکست کے بعد کپتان شاداب خان وضاحتیں پیش کرنے لگے ۔
شارجہ میں شکست کے بعد کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، پریشر میں آکر نروس ہوگئے جس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔
قومی قائد نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے ہم بالکل ٹھیک تھے البتہ ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، احسان اللہ، زمان خان اور عماد وسیم کی واپسی مثبت رہی۔
دوسری جانب افغان کپتان راشد خان نے نے تین ٹی20 میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کرتےہوئے کہاکہ اس پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔
یاد رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو پہلی بار کسی بھی انٹرنیشنل میں دی ہے ۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 مارچ کو شارجہ میں ہی ہوگا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More