لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ کے ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن سے جبکہ مریم نواز شریف آج لاہورسے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گی ۔
شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر، بیٹیوں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر اور کچھ ملازمین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔
مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔