انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 281 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 270 تک آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر282روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More