روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔
روس کے انسداد بدعنوانی کے حکام نے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی کمیٹی کے مطابق روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 کے سیکشن 6 کے تحت جرم کرنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔روسی نائب وزیر دفاع فوجی تنصیبات کی تعمیر کے انچارج اور وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار کے طور پر یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہیں۔تیمور ایوانوف 2022 میں آنجہانی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی اینٹی کرپشن فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیقات کا موضوع تھے۔
رپورٹ کے مطابق نائب وزیر دفاع نے یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کی اور ان سے فائدہ اٹھایا جو ایک ماہ کے طویل محاصرے کے بعد ماسکو کے کنٹرول میں آ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More