قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ،یورپی حکومتیں واقعات کا سدباب کریں ،سعودی عرب

 

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ، یورپی حکومتیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے  ہوئے یورپی ممالک سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔کابینہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا مکروہ عمل ناقابل قبول ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل آزاری ہوتی ہے اور مسلم امہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اعلامیے میں یورپی ممالک کی حکومتوں پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کے رہنما نے دو بار قرآن پاک کو جلانے کی جسارت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More