قرآن پاک کی بے حرمتی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

جنیوا (پاک ترک نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمی پر بات کرنے کیلئے پاکستانی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔
انسانی حقوق کونسل کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے، مذہبی منافرت پر اجلاس ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان پاسکل سم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر بحث کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرے گی۔ جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے ہر سال 3 اجلاس ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی سب سے بڑی تنظیم کا فی الحال دوسرا سیشن ہو رہا ہے جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے صدر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ان او آئی سی اور دیگر ممالک کی طرف سے خط لکھ کر فوری بحث کروانے کی درخواست کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More