تبلیسی(پاک ترک نیوز)
جارجیا کی حزب اختلاف نے ملک کے دارالحکومت تبلیسی میں حکمران جماعت کے پہلے سے تجویز کردہ غیر ملکی ایجنٹ بل کو واپس لینے کے فیصلے کے باوجود مظاہروں کو جاری رکھنے کااعلان کر دیا ہے۔
فریڈم اپوزیشن پارٹی گرچی کے ترجمان تسوتنے کوبیرڈزے نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں کہا کہ آج ایک مظاہرہ یقینی طور پر ہو گا کیونکہ بہت سے نوجوان ایسے ہیں جو جارجیائی ڈریم یعنی حکمران پارٹی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ہم ہی اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ ہمارا ملک مغرب کا حصہ بن جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمیں واضح وضاحت کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح بل واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کوبیرڈزےنے مزید کہا کہ انہوں نے حکام سے احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔
قبل ازیں اپوزیشن کے متازعہ بل کے خلاف دارالحکومت میں مظاہروں کے بعدحکمران جماعت نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ ملکی پارلیمان سے غیر ملکی ایجنٹ بل کو واپس لے رہی ہے۔قانون سازوں کی جانب سے بل کی پہلی ریڈنگ پاس ہونے کے بعد 7-8 مارچ کو ہزاروں مظاہرین تبلیسی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ دو دن کے مظاہروں میں 130 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سابقہ پوسٹ