مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں ۔ عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More