دھرنا کمیشن: حکومتی ہدایت پر تحریک لبیک سے مذاکرات کیے، فیض حمیدکا بیان ریکارڈ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔
جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب دے دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کئے تھے۔
جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔
یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More