نئی دہلی (پاک ترک نیوز)
بھارتی خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے مون لینڈر کے جاگنے کے امکانات ہر گزرتےلمحے کے ساتھ معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔تاہم وہ قمری دن(زمین کے 14دن) کے اختتام تک کوشش کرتے رہیں گے۔
بھارتی خلائی ایجنسی اسرو نے کہا ہےکہ وہ نئے قمری دن کے آغاز کے بعد لینڈر اور روور سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے کوئی سگنل نہیں ملا۔وکرم نامی لینڈر، پرگیان روور کو لے کر اگست میں چاند کے چھوٹے سے دریافت شدہ جنوبی قطب کے قریب نیچے اتراتھا۔ انہوں نے ڈیٹا اور تصاویر جمع کرنے میں دو ہفتے گزارے جس کے بعد انہیں چاند کی رات کے وقت سلیپ موڈ میں ڈال دیا گیا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہاہے کہ اسے امید ہے کہ چاند پر دن چڑھنے کے بعد بیٹریاں ری چارج ہو جائیں گی اور ماڈیول دوبارہ جاگیں گے۔تاہم جمعہ کے روز سے اب تک وکرم لینڈر اور پرگیان روور کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوششیں ناکامی سے دو چار ہیں۔جبکہ اسرو کے سابق سربراہ اے ایس کرن کمارسمیت بھارتی خلائی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کا دن طلوع ہونے کے تین دن بعد اب ہر گزرتےلمحے کے ساتھ روور کےدوبارہ بیدار ہونے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لینڈر اور روور میں بہت سے اجزاء ہیں جو شاید چاند پر سرد درجہ حرارت سے بچ نہیں پائے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوی قطب قمری قریب درجہ حرارت -200C سے -250C تک گرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔