مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات جلد سفیر کی سطح تک بڑھا ئیں گے ،ترک وزیر خارجہ

 

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات جلد سفیر کی سطح تو بڑھائیں گے۔
مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی کے امکان پر بات چیت "مناسب وقت” پر ترکیہ کے اعلیٰ سفارت کار کے قاہرہ کے پہلے دورے کے دوران ہو گی ۔ایک دہائی قبل دونوں ملکوں کے تعلقات میں تعطل آ گیا تھا ۔
ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاووش اوگلو نے کہا کہ ترکیہ مصر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو "جلد سے جلد” سفیر کی سطح تک بڑھا دے گا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ہم پوری کوشش کریں گے کہ مستقبل میں اپنے تعلقات دوبارہ نہ ٹوٹیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More