ژوب حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیے جانے کا انکشاف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ژوب حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ حملے میں دشتگردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا۔ حملے میں 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلیں ، جدید ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارمز استعمال کیے گئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد امریکی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More