انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 23پیسے مہنگا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید 2روپے 23پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار انٹر بینک میں ڈالر مزید2 روپے 23 پیسے اضافے کے ساتھ 283 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 280 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More