کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت میں اضافےدیکھنے میں آیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 271 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 278 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔