انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 80 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 35 روپے 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More