کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹر بینک میں آج بھی امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید 90پیسے کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 90پیسے سستا ہو کر 288روپے90پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔