کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی سے مارکیٹ کا آغاز ہوا اور ڈالر 99 پیسے کی کمی سے 291 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے کا رجحان برقرار رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت ایک روپے 37 پیسے کی کمی سے 291 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی گراوٹ جاری ہے۔ جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہوکر 295 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ حصص بازار میں 129 پوائنٹس کی تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا اور 46331 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پی ایس ایکس میں 82 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46284 پوائنٹس کی سطح پر پہلا سیشن ختم ہوا۔