سڑک پر ڈالروں کی برسات

 

اوریگون(پاکت رک نیوز) امریکی شہری نے سڑک پر ڈالروں کی برسات کردی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہری نے لوگوں کی مددد کیلئے سڑک پر 2 لاکھ ڈالرز پھینک دیئے۔امریکہ میں شہری نے تیز رفتار شاہراہ پر جان بوجھ کر 2 لاکھ ڈالرز پھینک دیئے تاکہ لوگوں کی مدد ہو سکے تاہم پولیس نے اس معاملے کو خطرناک عمل قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن کولِن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ اگرچہ اسے شاہراہ کے ٹریفک بہاؤ میں مداخلت اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا جاسکتا تھا۔
اوریگن سٹیٹ پولیس کاکہنا ہے کہ کولن ڈیوس مِک کارتھی نے انٹراسٹیٹ 5 پر یوجین کے علاقے کے پاس 192 میل کے نشان پر یہ رقم گاڑی کی کھڑکی سے باہر پھینکے تھے۔پولیس کے استفسار پر اس نے بتایا کہ یہ خطیر رقم اس کے اپنے اکاؤنٹ کی ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔
پولیس نے بھی رقم تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ایک ڈالر بھی نہ مل سکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More