بھارت میں ہیٹ ویو سے درجنوں افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت کے شمالی علاقوں میں ہیٹ ویو کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ۔
شمالی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ دو روزمیں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ریاست کا ایک بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے 60 سال سے زیادہ عمر کے رہائشیوں کو دن کے وقت گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا۔مرنے والوں کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں ۔
یہ ہلاکتیں ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 300 کلومیٹر (200 میل) جنوب مشرق میں بلیا ضلع میں ہوئیں۔بلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جینت کمار نے بتایا کہ جمعرات کو 23جبکہ جمعہ کو مزید 11کی موت ہوئی تھی۔
کمار نے مزید بتایا کہ تمام افراد کچھ بیماریوں میں مبتلا تھے اور شدید گرمی کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More