وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر فوزیہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے ۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کی تھیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More