انقرہ (پاک ترک نیوز)
ڈرون میگنیٹ بائیکار 2023میں ترکیہ کے 10 سب سے بڑے برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔وہ اس فہرست میں اپنی جگہ حاصل کرنے والی پہلی دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی بنبھی بن گئی ہے۔
کمپنی کے جنرل مینجر ہالک بیرکتار نےسماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ہے کہ بائیکار آج ترکیہ کی 10بڑی برآمدی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے۔جبکہ ہم گزشتہ تین سالوں سے دفاعی اور ایرو اسپیس انڈسٹری میں واضح برآمدی رہنما رہے ہیں۔
ترک ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے زیر اہتمام ایکسپورٹ چیمپئنز ایوارڈ کی تقریب ہفتے کے روز استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔جس میں تین مختلف کیٹیگریز میں بشمول افتتاحی ای ایکسپورٹ کیٹیگری کو صدر ایردوان نے ایوارڈ پیش کیے۔اس موقع پر بائیکار سامان کی برآمدات کے زمرے میں 10ویں نمبر پر رہی۔جبکہ آٹومیکر فورڈ اوٹوموٹیو نے سب سے بڑے برآمد کنندہ کا اعزاز حاصل کیا۔
بیرکتار نے کہا کہ ہم نے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی) ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تجرباتی منصوبے کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ یہ کامیابی کیسے حاصل کی؟ ہم نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بیرکتار منی یو اے وی ایک 6 کلو وزنی ہوائی جہاز میں سرمایہ کاری کی تھی۔ ہم نےسات سال تک ایک پیسہ بھی نہیں کمایا ۔ کیونکہ ہم نے اپنا سارا سرمایہ آر اینڈ ڈی سرگرمیوں پر خرچ کر دیا۔
تاہم، ہمیں یقین تھا کہ ڈرونز سازی کے میدان میں ہم ایک مثالی تبدیلی لائیں گے اور یہ مستقبل کی ٹیکنالوجی ہو گی۔ ہم نے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کام کیا اس یقین کے ساتھ کہ یہ مہم جوئی ہمارے ملک کے لیے شاندار مواقع پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم قدم قدم سیڑھیاں چڑھےہم نے تحقیق کی، ترقی کی اوریو اے ویزکو دنیا کو بدلتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام جو ایک تجربے سے شروع ہوا تھا اب بڑھ گیا ہے۔ آج ہم 4500 افراد کا ایک بڑا خاندان بن چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک 34 ممالک کے ساتھ برآمدی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ہم دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔