پی ایس ایل کے باعث پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9کے باعث پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔
ویسٹ انڈیز نے 2ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9کے باعث سیریز کا شیڈول متصادم ہونے کا خطرہ ہے ۔ پی سی بی سیریز کو اگلے برس اپریل کے وسط میں کروانےکا خواہاں ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن 12 فروری سے 10 مارچ کے درمیان ہونے کی امید ہے ۔
بورڈ نے پی ایس ایل ونڈو کے متصادم ہونے اور ہوم سیریز کے شیڈول کیلئے حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی ایل ٹی20 کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے کہ اور لیگ شیڈول 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ پاکستان کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوسکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More