نگران وزیراعظم کی دورہ چین کے دوران روسی صدر پیوٹن سے ملاقات طے

بیجنگ(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی دورہ چین کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے ہو گئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر سے ملاقات آج ہو گی جبکہ انوار الحق کاکڑ اور پیوٹن میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔
چین کے صدر شی جن پنگ آج مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور استقبالیہ کے بعد انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More