رمضان المبارک کے دوران زائرین عمرہ کے لئے مسجد الحرام میں دروازے مختص کر دئیے گئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
حرمین الشریفینکے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے داخلے اور باہر جانے کے لیے مخصوص دروازے مختص کر دئیے ہیں۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مقدس مہینے کےمیں عمرہ زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کو کنگ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، عمرہ گیٹ، اور السلام گیٹ کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ فلور پر مخصوص دروازے کے ذریعے مسجد الحرام تک رسائی حاصل ہو گی۔
مزید برآں، مسجد کے احاطے کے اندر کسی دشواری کے بغیر نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے مختلف راستوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ہنگامی حالات کے لیے بنائے گئے انتظامات کے ساتھ ساتھ سائیڈ کراسنگ، سیڑھیاں اور مخصوص دروازوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
مسجد الحرام کے اندریہ انتظامات مختلف سطحوں تک پھیلے ہوئے ہیں جن میں زمین، پہلی، دوسری منزل اور چھت شامل ہیں۔ جو خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔جبکہ زائرین کے لئے داخلی اور خارجی راستوں کے تعین کا مقصد حجاج کے بہاؤ کو ہموار کرنا اور اس مقدس وقت کے دوران ان کے مجموعی تجربے کو یادگار بناناہے۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ مسجد الحرام کے اندر کام کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ قریبی تال میل میں بنایا گیا ہے۔تاکہ پوری دنیا سے آنے والے لاکھوں زائرین عمرہ کے آرام اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More