اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More