عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر میں بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جو آج یہ تہوار منا رہے ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ ان کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی عطا فرمائے! آمین
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی، مساوات اور ہمدردی کے جذبے کی علامت ہے، یہ سماجی واقتصادی عدم مساوات کوکم کرکے اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے حجاج کرام، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو، حج کے موقع پر میری بارگاہِ رب جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More