الیکشن اب رکیں گے نہیں مارچ سے پہلے ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔
آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت ، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More