بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More