بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بجلی کا بم گرا دیا ۔ بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More