بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)حکومت نے مہنگی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا دیدیا ۔ نیپرا نے بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل کے بلوں میں کی جائیں گیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More