اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی 34پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 34پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ،بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟
حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔
یاد رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔