اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بھاری بلوں سےپریشان عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا دیدیا۔
نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
سی پی پی اے نے 2 روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔