بجلی 5روپے 62پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 5روپے 62پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔
یاد رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More