ایلون مسک کی روس کو سٹار لنک فروخت کرنے کی یوکرینی دعوی کی تردید

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرین کے جنگ میں استعمال کے دعوے کے بعد روس کو سٹار لنک فروخت کرنے کی تردید کی۔
ایلون مسک نے روس کو اپنی سٹار لنک انٹرنیٹ سروس فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے جب یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمینلز روسی فوجی جنگ کی اگلی خطوط پر استعمال کر رہے ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سے Xپر کہا ہے کہ متعدد جھوٹی خبروں کا دعویٰ ہے کہ SpaceX روس کو Starlink ٹرمینلز فروخت کر رہا ہے۔ یہ واضح طور پر غلط ہے۔
یاد رے کہ ایلون مسک جو SpaceX اور Tesla سمیت کئی دیگر کمپنیوں کی مالک ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بہترین معلومات کے مطابق کوئی بھی Starlinks روس کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر فروخت نہیں کیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More