ایلون مسک نے آذربائیجان میں کمپنی کھول لی

باکو، (پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کی وزارت اقتصادیات کے تحت اسٹیٹ ٹیکس سروس نے "STARLINK AZERBAIJAN” LLC کو رجسٹر کر لیا۔
کمپنی کو باکو شہر، خطائی ضلع، نومبر 8 گلی، 15 کے پتے پر رجسٹر کیا گیا ہے۔
اسپیس ایکس میں سٹار لنک بزنس آپریشنز کے سینئر ڈائریکٹر لارین ایشلے ڈریئر کو بطور نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی ایلون مسک کی دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سٹارلنک کی سبسڈری کمپنی ہے۔
Starlink عالمی سیٹلائٹ سسٹم ہے جسے SpaceX نے تیز رفتار براڈ بینڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے قائم کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More