ایمرجنگ ایشیاکپ؛ روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں کل مد مقابل

لاہور(پاک ترک نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی۔
پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کو کولمبو میں پہلی سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا جبکہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر کے ایونٹ کے آخری معرکے میں رسائی حاصل کی تھی۔
روایتی حریف کل کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔
بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More