دوحہ (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات اور قطر کے درمیان تعلقات چھ برس بعد بحال ہوگئے اور دونوں ممالک نے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں ممالک کی جانب سے ابوظہبی میں قطری سفارتخانہ اور دبئی میں قطری قونصل خانے کے ساتھ ساتھ دوحہ میں اماراتی سفارت خانے نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔
بیانات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا سفیر موجود تھے یا مشن عوام کے لیے کھلے تھے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی مشن دوبارہ کھلنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد ٹیلی فون پر مبارکباد بھی دی ۔
امارات نے 2017 میں قطر کی بائیکاٹ کردیا تھا ۔یو اے ای نے دوحہ کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کی حمایت اور ایران کے قریب ہونے باعث تعلقات منقطع کرلئے تھے ۔
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب ،بحرین اور مصر کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا تھا ۔