دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں فرق آئے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں فرق آئے ، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے بشام میں 26 مارچ کو اندوہناک واقعہ ہوا جس میں 5 چینی انجینئرزہلاک اورایک پاکستانی شہید ہوگیا، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کی دشمنی میں فرق آئے، بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے 4مارچ کو دوسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھایا، چین اور پاکستان کی دوستی ہر لمحہ آگے بڑھ رہی ہے ، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہم چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرسکیں، کابینہ معرض وجود میں آچکی ہے، 5سالہ منصوبے کے پیرامیٹرز شیئرکرلیے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More