احمد آباد (پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کی 64رنز دوسری وکٹ بھی گر گئی ۔انگلش بلے باز جونی بیرسٹو 33رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیوڈ ملان 14رنز بنا کر میٹ ہینری کا شکار بنے ۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان 64رنز پر ہوا جب جونی بیرسٹو 33رنز بنا کر سینیٹر کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے ۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔
انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
اگلی پوسٹ