اردوان نے اسرائیل کو قاتل اور چور قرار دیدیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی انتظامیہ کو قاتل اور چور قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی اقتصادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ "قاتل” اور "چور” ہے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر آخرکار جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
اردوان نے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ نظریات کے خلاف متحد ہو جائیں اور خبردار کیا کہ اس کا خطے میں دیگر مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بھی ہو سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More