اردوان نے انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے انتخابات سے پانچ روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا ۔
انتخابات کے حوالے سے ہونیوالے سروے میں اردوان کو حزب اختلاف کے اہم صدارتی امیدوار کمال کلیک دار اوغلو کے ساتھ سخت مقابلے میں دکھایا گیا ہے۔
اردوان نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان انقرہ میں ایک اجلاس میں کیا جس میں عوامی اجتماعی بارگیننگ ایگریمنٹ فریم ورک پروٹوکول نامی ایک فریم ورک کے ذریعے عوامی کارکنوں کے معاشی اور سماجی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومتی ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق، صدر نے کہا،ہم اجرتوں میں 45 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، جس میں فلاحی حصہ بھی شامل ہے۔اس طرح، ہم سرکاری ملازمین کی سب سے کم اجرت کو TL15,000 [$768 ماہانہ] تک بڑھا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More