اردوان امریکی صدر جوبائیڈن سے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے ۔
اس حوالے سے ترک صدر اردوان کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
ترک ایوان صدر نے کہا کہ بات چیت میں نیٹو میں یوکرین کی پوزیشن، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت، اور F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو ترکیہ کو امریکہ سے حاصل کرنے کی امید ہے۔
امریکی صدر بائیڈن نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔
توقع ہے کہ بائیڈن نیٹو سربراہی اجلاس میں ترکیہ پر سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی بولی کی مخالفت کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، جب انقرہ نے سٹاک ہوم پر الزام لگایا کہ وہ ان گروپوں کے لیے بہت نرم رویہ اختیار کرتا ہے جس میں کرد مسلح گروپ اور 2016 کی بغاوت کی کوشش سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بائیڈن نے جلد سے جلد نیٹو میں سویڈن کا خیرمقدم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

 

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More